Live Updates

بھارت نے اکشے کمارکی فلم سمجھ کر پاکستان پرچڑھائی کی ،عظمی بخاری

منگل 13 مئی 2025 23:01

بھارت نے اکشے کمارکی فلم سمجھ کر پاکستان پرچڑھائی کی ،عظمی بخاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2025ء) وزیر اطلاعات ونشریات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بھارت نے اکشے کمار کی فلم سمجھ کر پاکستان پر چڑھائی کی تاہم پاک فوج نے منہ توڑ جواب دے کر اس پر واضح کر دیا کہ جنگ انکے بس کی بات نہیں ۔ پاک فوج کی اعلی کارکرد گی اور تکنیکی صلا حیتوں کو پوری دنیا نے سر ہایا ہے ۔ ہم پر امن قوم ہیں لیکن اگر کوئی جنگ مسلط کرے گا تو اسی طرح منہ کی کھائے گا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا بھارت کی جارحیت کا پاکستان نے منہ توڑ جواب د یا ہے ۔ جس کے بعد نریندر مودی نے اپنی پارلیمنٹ سے شکست خوردہ اور انتہائی تکلیف دہ حالت میں خطا ب کیا ۔ انکا یہ جملہ سب سے زیادہ مضحکہ خیز تھا کہ دس تاریخ کو پاکستان نے حملہ ہی کر دیا ۔ تو بھا ئی ہم نے آپک آپکی زبان میں ہی جواب دیا ہے ۔

(جاری ہے)

آپ نے جس طرح ہماری بیگناہ خواتین ، بچوں اور جوانوں کو شہید کیا تو اپ کو جواب دینا تو بنتا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ معرکہ مرصوص پر ملکی اور بین ا لاقوامی میڈیا نے پاک فوج کی بہترین کارکردگی اور اعلی تکنیکی صلاحیتوں کو سر ہایا ہے ۔ جس پر مودی سرکار زیادہ سیخ پا ہے ۔ اور وہاں کے مسلمانوں کو اب اس کی سزا دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا بھارت نے اکشے کی فلمیں سمجھ کر پاکستان کو شکست دینے کا خواب آنکھوں میں سجائے پاکستان پر حملہ کر دیا ۔

انکو آگاہ ہونا چاہیے کہ بالی ووڈ کی فلموں اور حقیقت میں بڑا فرق ہو تا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک پر امن قوم ہیں لیکن اگر کوئی جنگ مسلط کرے گا تو پھر منہ توڑ جوا ب دینا بھی جانتے ہیں ۔ انہوں نے کہا مودی کے گودی میڈیا نے بھی بے بنیاد اور ڈرامائی رپورٹنگ کر کے اپنے ملک کا مذاق بنایا آج نہ تومودی نہ ا انکی فوج کے پاس قوم کو جواب دینے کے لئے کوئی ٹھوس بات ہے ۔

اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی نے کہا پوری قوم کو یکجا ہو کر پاک فوج کا ساتھ دینے پر مبارکباد دیتا ہوں ۔ میڈیا کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے بھی اپنے محاذ پر بہترین جنگ لڑی ۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور پاک فوج نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے ۔ انہوں نے کہا بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم یکجا ہوئی ۔ انہوں نے کہا زرعی شعبے کا ہماری معیشت میں اہم کردار ہے۔ حکومت نے زرعی شعبے کی ترقی کے لئے جامع منصوبہ بندی کی ہے ۔ کسان کارڈ زرعی شعبے پر حکومت کا فلیگ شپ ہے ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات