حکومت سرکاری اداروں میں بچوں کومفت تعلیم کے حوالہ سے متعلقہ آئینی شقوں پرمکمل عمل درآمدکررہی ہے، ڈاکٹرطارق فضل چوہدری

بدھ 14 مئی 2025 16:40

حکومت سرکاری اداروں میں بچوں کومفت تعلیم کے حوالہ سے متعلقہ آئینی شقوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) پارلیمانی امورکے وفاقی وزیرڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے کہاہے کہ اوپی ایف کے سکولوں کی فیسوں میں اضافہ کی شرح معمولی ہے،حکومت سرکاری اداروں میں بچوں کومفت تعلیم کے حوالہ سے متعلقہ آئینی شقوں پرمکمل عمل درآمدکررہی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران آغارفیع اللہ کے سوال پرپارلیمانی امورکے وفاقی وزیرڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے کہاکہ اوپی ایف کے سکولوں کی فیسوں میں اضافہ کی شرح معمولی ہے، گزشتہ 5سالوں میں 4090روپے کااضافہ ہواہے۔

انہوں نے کہاکہ اسلام آبادکے سرکاری سکولوں میں میٹرک تک طلباوطالبات سے کوئی فیس وصول نہیں کی جارہی،اوپی ایف کوحکومت کوئی فنڈز نہیں دیتی،اس کا اپنا بورڈ آف گورنرزہے اورفیسوں سے یہ ادارہ چل رہاہے۔انہوں نے کہاکہ اوپی ایف کے سکول اورکالجز کامقصداوورسیز کے بچوں کوتعلیم کے مواقع فراہم کرناہے، ان اداروں میں زیادہ تراوورسیز پاکستانیز کے بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سرکاری اداروں میں بچوں کومفت تعلیم کے حوالہ سے متعلقہ آئینی شقوں پرحکومت مکمل عمل درآمدکررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :