
پاکستان نے بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دیا، عالمی برادری نے مؤقف کی بھرپور حمایت کی،سینیٹر اسحاق ڈار
جمعرات 15 مئی 2025 23:14

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ انڈین ایئرلائنز کے لئے پاکستانی فضائی حدود بند کر دی گئی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو بھرپور حمایت ملی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل اور غیر مستقل ارکان نے پاکستان سے براہ راست رابطہ کیا جبکہ دنیا بھر کے 60 سے زائد وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام نے پاکستان سے رابطہ کر کے تحمل کی تلقین کی۔
سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا مگر مزید کشیدگی سے گریز کیا، عالمی برادری کو واضح پیغام دیا گیا کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا لیکن اپنے دفاع کا حق ہر صورت محفوظ رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے پلوامہ جیسے واقعات کو بنیاد بنا کر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں اور پاکستان نے ہر عالمی فورم پر یہ مؤقف واضح کیا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف ہیں اور خطے میں امن و استحکام کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان کے مختلف علاقوں پر حملے کئے، ان حملوں میں پنجاب کے چار اور آزاد کشمیر کے دو مقامات کو نشانہ بنایا گیا، مجموعی طور پر بھارت کی جانب سے 24 حملے کئے گئے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ جن مقامات کو نشانہ بنایا گیا انہیں بھارتی حکومت اور میڈیا کی جانب سے دہشت گردوں کے ٹھکانے قرار دیا گیا مگر زمینی حقائق اس بیانیے کی مکمل تردید کرتے ہیں، حملوں میں دو مساجد کو شہید کیا گیا جبکہ چار دیگر شہری و عباداتی مقامات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔نائب وزیر اعظم نے عالمی برادری کو براہ راست دعوت دی کہ وہ پاکستان آ کر خود ان مقامات کا معائنہ کرے جنہیں بھارت نے دہشت گردی سے جوڑا، ہم پوری دنیا کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اور اپنی آنکھوں سے دیکھیں کہ کون سے مقامات دہشت گردی کے ٹھکانے تھے، اصل حقیقت بھارت کا جھوٹ اور ظلم ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ان اقدامات سے نہ صرف پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کیا گیا بلکہ عالمی قوانین، انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزی بھی کی گئی، پاکستان نے ان حملوں کا معاملہ اقوام متحدہ، او آئی سی اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے 2019 میں پلوامہ حملے کے بعد انٹرنیشنل کمیونٹی کو گمراہ کرنے کی کوشش کی اور پاکستان کو جھوٹے الزامات کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت بھارت کے جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر توڑنا پاکستان کے لئے ایک اہم چیلنج تھا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ اکیڈمی خطاب میں بھارت کو دوٹوک جواب دینے کی پالیسی واضح کی۔ اس پالیسی کے تحت پاکستان نے یو این چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا حق استعمال کیا، بھارت کی جانب سے چار جنگی طیارے پاکستانی حدود کی طرف روانہ کئے گئے جس پر پاک فضائیہ الرٹ رہی اور دشمن کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔انہوں نے کہا کہ 6 مئی کی رات بھارت نے 80 جنگی طیارے لانچ کئے جن میں SU-30 اور MIG-29 جیسے طیارے شامل تھے، ان حملوں میں 24 پے لوڈ پاکستانی حدود میں گرائے گئے لیکن ان کا کوئی ہدف دہشت گردی سے متعلق نہ تھا، نشانہ عام شہری علاقے اور مذہبی مقامات بشمول دو مساجد بنیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی طیاروں کو واضح ہدایات دی گئی تھیں کہ اگر دشمن فضائی حدود عبور کرے تو فوری کارروائی کی جائے۔پاکستان نے بھارت کے 80 ڈرونز گرائے، 7 مئی کو بھارت کو فضائی محاذ پر شرمناک ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔سینیٹر اسحاق ڈار نے افواجِ پاکستان کی پیشہ وارانہ مہارت، چوکسی اور قومی جذبے کو خراج تحسین پیش کیا اور بتایا کہ سینیٹ میں ایک قرار داد پیش کی جا رہی ہے جس میں افواج پاکستان کی شاندار کارکردگی کو سراہا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں پاکستان نے بڑی سفارتی کامیابیاں حاصل کی ہیں جس کا دنیا اعتراف کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پاک بھارت جنگ کے شہداء اور زخمیوں کیلئے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی مریم نواز نے کسان کارڈ لون بڑھا کر 3لاکھ روپے کردیا، زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن پر 95 فیصد تک سبسڈی کا اعلان
-
عمران خان کی اندر کی بات کو باہر کبھی شیئر نہیں کیا، بیرسٹر گوہر
-
چیئرمین عمران خان ہیں، بیرسٹر گوہر کو صرف پیغام رسانی کیلئے تعینات کیا ہے، علیمہ خان
-
آئین پاکستان ملک کی نظریاتی و جغرافیائی وحدت کی ضمانت ہے ، اعظم نذیر تارڑ
-
اختلافات ختم کر کے عمران خان کو رہا کیا جائے،بیرسٹر سیف
-
جدید ڈیرہ اسماعیل خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ خطہ میں ترقی کے نئے دور کا پیش خیمہ ثابت ہوگا ، فیصل کریم کنڈی
-
پاکستان نے بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دیا، عالمی برادری نے مؤقف کی بھرپور حمایت کی،سینیٹر اسحاق ڈار
-
نکاح رجسٹرارزبنیادی خاندانی نظام کے نگہبان ہیں، میڈم انعم چوہدری
-
پی ٹی آئی رہنمائوں شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف جیل ٹرائل،سماعت ملتوی
-
بلوچستان کے وکلاء kd دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں ]فراموش نہیں کیا جا سکتا، میر سرفراز بگٹی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنرہائوس میں یاد گار شہداء ’’ بنیان المرصوص کا سنگ بنیاد رکھا
-
خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ میں اجلاس کا انعقاد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.