
وزیراعلی مریم نواز نے کسان کارڈ لون بڑھا کر 3لاکھ روپے کردیا، زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن پر 95 فیصد تک سبسڈی کا اعلان
جمعرات 15 مئی 2025 23:24

(جاری ہے)
وزیراعلی مریم نوازشریف نے وزیراعظم محمد شہباز شریف،آرمی چیف جنرل عاصم منیر،پاک فوج کے ہر افسر اورجوان کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے رینجرز،پولیس،سول ڈیفنس،انتظامیہ اور تمام سرکاری اداروں کو شاباش دی۔
وزیراعلی مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ افواج پاکستان پر فخر ہے،قوم نے متحد ہو کر ملک کی سلامتی کیلئے اہم کردار ادا کیا،پاکستان ہے تو ہم ہیں،کاشتکار ہے،زمینیں ہیں اور خوشحالی ہے،اللہ تعالی ملک کو تا قیامت سلام رکھے،جب ملکی سلامتی کی بات ہو تو کوئی اختلاف اور تقسیم نہیں ہونی چاہیے،نفرت کی سیاست نے پاکستان کو کیا دیا؟نفرت کی سیاست ختم ہوئی تو پاکستان ترقی کی راہ پر چل نکلا۔وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ جنگ شروع ہوئی تو لوگ کہتے تھے کہ یہ چھوٹا سا ملک ہے اور یہ سب آپس میں لڑتے رہتے ہیں،اللہ تعالی نے مدد کی اور دشمن کو دھول چٹائی۔وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ کسان بھائیوں،کاشتکاروں اور عوام کی طرف سے سیاسی اور فوجی قیادت کو سلام پیش کرتے ہیں،یہ سرحدوں کی جنگ نہیں بلکہ نظریہ اور جذبوں کی جنگ تھی،جنگ میں فتح کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کو مضبوط اور طاقتور ملک تسلیم کیا جا ر ہا ہے،چین،ترکیہ اور وسط ایشیائی ممالک کا پاکستان کے ساتھ ڈٹ کرکھڑے ہونا تاریخی فتح ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی معیشت ڈوبنے کی پشین گوئی کرنے والے اب اسے معجزہ قرار دے رہے ہیں،پاکستان کی اکانومی معجزہ بن چکی ہے،40 فیصد سے تقریباً صفر پر مہنگائی کا آنا معجزے سے کم نہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور کے دورے کے دوران خاتون نے سبزیوں کے نرخ کم ہونے پر مبارکباد دی،پنجاب میں جو پیاز300روپے کلو بکتا تھا،50 روپے میں مل رہا ہے،غریب کے لئے آٹے اور روٹی کے نرخ کم ہونے کی وجہ سے پیٹ بھر کر کھانا آسان ہوا ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ نااہل حکومت کی وجہ سے سابقہ دور میں بجلی کے بلوں میں ہو شربا اضافہ ہوا،وزیراعظم محمد شہباز شریف محنت کرکے بجلی کے نرخ نیچے لارہے ہیں،بجلی کے نرخ کم ہونے کی وجہ سے اب بجلی کا بل بھی کم آئے گا،اوورسیز پاکستانیوں کو پیسے بھیجنے سے روکا گیا تھا، مگر اللہ کی مدد سے ریکارڈ زر مبادلہ آرہا ہے۔وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ مفت ٹریکٹر حاصل کرنے والے کاشتکاروں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں،کیش سپورٹ پر مبارکباد دیتی ہوں،شور مچایا گیا کہ کسان رل گئے،کسان بھائیوں سے دوریاں پیدا کرنے کی کوششیں ناکام ہوئیں۔وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے کسان تاریخی پیکج سے مستفید ہو رہے ہیں،کسان بھائیوں نے پراپیگنڈے پر کان نہیں دھرے اور میری اپیل پر گندم اگائی،میں نے کہا کہ کاشتکار بھائی بے دھڑک گندم اگائیں،نقصان نہیں ہونے دیں گے،گندم کی سپورٹ پرائس کی بجائے کاشتکار کو ڈائریکٹ سبسڈی دے رہے ہیں،چاہتی ہوں تمام وسائل کسان بھائیوں کے قدموں میں رکھ دیں لیکن توازن قائم کرنے کے لئے بعض سخت فیصلے بھی کرنے پڑتے ہیں،وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ گندم کے کاشتکاروں کو 5ہزار فی ایکڑ سپورٹ پرائس دی جا رہی ہے،بیج،کھاد اور پیسٹی سائیڈز،ٹیوب ویل کے بجلی بل اور ڈیزل کا خرچ کم کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں،لوگوں نے کہا کسان کو قرض نہ دو،واپس نہیں ملے گا،کسان کارڈ سے85 فیصد رقوم واپس ہو چکی ہیں۔وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ پہلے محمد نواز شریف کی حکومت میں گرین ٹریکٹر ملے،اب بھی نواز شریف کی حکومت آئی ہے تو گرین ٹریکٹر مل رہے ہیں،گندم کی کاشت کے موسم میں بیج اور پیسٹی سائز مہنگی اور کھاد کی قلت ہو جاتی تھی،اللہ تعالی کے فضل وکرم سے سب کو مناسب قیمت پر وافر کھاد ملتی رہی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ اس سال جلد بوائی کی وجہ سے کاٹن30سے 40فیصد زیادہ ہو گی اور پیداوار6ملین گانٹھیں ہوں گی،کاشتکار بھائی کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں،ہمارا دل آپ کے ساتھ ہے،اآنے والا سال مزید بہتری اور خوشحالی لائے گا۔وزیراعلی مریم نوا شریف نے کہا کہ خواہش ہے کہ ہر کاشتکار خوشحال ہو اور پاکستان زراعت کے شعبے میں سب سے آگے ہو،رزق اللہ تعالی دیتا ہے لیکن زمین پر رزق اگانے کیلئے کاشتکار محنت کرتا ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے صوبائی وزیر زراعت عاشق کرمانی،سیکرٹری زراعت افتخار سہو اور پورے ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ کو شاباش بھی دی۔
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی مریم نواز نے کسان کارڈ لون بڑھا کر 3لاکھ روپے کردیا، زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن پر 95 فیصد تک سبسڈی کا اعلان
-
عمران خان کی اندر کی بات کو باہر کبھی شیئر نہیں کیا، بیرسٹر گوہر
-
چیئرمین عمران خان ہیں، بیرسٹر گوہر کو صرف پیغام رسانی کیلئے تعینات کیا ہے، علیمہ خان
-
آئین پاکستان ملک کی نظریاتی و جغرافیائی وحدت کی ضمانت ہے ، اعظم نذیر تارڑ
-
اختلافات ختم کر کے عمران خان کو رہا کیا جائے،بیرسٹر سیف
-
جدید ڈیرہ اسماعیل خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ خطہ میں ترقی کے نئے دور کا پیش خیمہ ثابت ہوگا ، فیصل کریم کنڈی
-
پاکستان نے بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دیا، عالمی برادری نے مؤقف کی بھرپور حمایت کی،سینیٹر اسحاق ڈار
-
نکاح رجسٹرارزبنیادی خاندانی نظام کے نگہبان ہیں، میڈم انعم چوہدری
-
پی ٹی آئی رہنمائوں شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف جیل ٹرائل،سماعت ملتوی
-
بلوچستان کے وکلاء kd دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں ]فراموش نہیں کیا جا سکتا، میر سرفراز بگٹی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنرہائوس میں یاد گار شہداء ’’ بنیان المرصوص کا سنگ بنیاد رکھا
-
خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ میں اجلاس کا انعقاد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.