نوشہرہ ورکاں ،موضع نوک ھر میں روڈ پر کھڑے ٹیوٹا ہائی ایس اور رکشہ کو منی مزدا کی ٹکر سے 1شخص جاں بحق دو زخمی

بدھ 14 مئی 2025 16:45

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) نوشہرہ ورکاں موضع نوکھر میں روڈ پر کھڑے ٹیوٹا ہائی ایس اور رکشہ کو منی مزدا کی پیچھے سے ٹکر 1شخص جاں بحق جبکہ 2شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

نوشہرہ ورکاں کے نواحی علاقے نوکھر میں حافظ آباد روڈ پر کھڑے ٹیوٹا ہائی ایس اور رکشہ کو منی مزدا نے پیچھے سے ٹکرماری جس کے نتیجے میں 45سالہ شہباز ولد علی محمد موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 40سالہ غلام فرید ولد شوکت ناز ،46سالہ محمد اشفاق ولد عنایت شدید زخمی ، ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص ٹیوٹا کا کنڈکٹر تھا اور ٹیوٹا کے پیچھے کھڑا تھا۔ریسکیو 1122نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ۔\378

متعلقہ عنوان :