بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے سب کیمپس تربت میں امتحانات کا آغاز

بدھ 14 مئی 2025 21:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے سب کیمپس تربت میں فائنل سیمسٹر کے امتحانات کا آغاز ہو چکا ہے، جس میں تقریباً 200 طلبا و طالبات شریک ہیں ۔

(جاری ہے)

کپمپس ڈائریکٹر شعیب شیران نے امتحانی مراکز کا دورہ کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا کہ امتحانات شفاف، منظم اور پرامن ماحول میں جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے مختلف شعبہ جات میں زیر تعلیم طلبا کے لیے تمام سہولیات مہیا کی گئی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی سب کیمپس تربت علاقے کے نوجوانوں کو معیاری اور جدید تعلیم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور یونیورسٹی اعلیٰ تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے کے لیےپرعزم ہے۔