عوام کو سستی اشیاءخوردونوش کی فراہمی ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر ملتان

بدھ 14 مئی 2025 19:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر ملتان محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ عوام کو سستی اشیاءخوردونوش کی فراہمی ترجیح ہے ۔اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گراں فروشوں کے خلاف میگا کریک ڈائون کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ اچانک سبزی منڈی کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اشیاءخوردونوش کے ریٹس کی انسپکشن کی اور بریفنگ لی۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدالسمیع شیخ نے پرائس کنٹرول میکنزم پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کا جائزہ لیا اور شہریوں سے ملاقات کی۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شہر میں مہنگائی کنٹرول کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔سبزی منڈی سے عام مارکیٹ تک سپلائی چین کو سختی سے مانیٹر کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :