
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا ملاکنڈ ڈویژن کو تقسیم کر کے دو الگ الگ ڈویژن بنانے کا اعلان
بدھ 14 مئی 2025 20:40

(جاری ہے)
ملاکنڈ ڈویژن کے منتخب عوامی نمائندوں نے وزیر اعلی کے اس اعلان کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کو دو ڈویژنز میں تقسیم کرنا علاقے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ اور وقت کی اشد ضرورت تھی، ہم اس اعلان پر وزیر اعلی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے رواں سالانہ ترقیاتی پروگرام پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ قبل ازیں وزیر اعلیٰ نے محکمہ جات جنگلات و ماحولیات، معدنیات، قانون و انصاف، ٹرانسپورٹ اور لیبر کے ترقیاتی پروگرام سے متعلق اجلاس کی بھی صدارت کی ۔ متعلقہ کابینہ اراکین، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں رواں ترقیاتی پروگرام کے تحت سکیموں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اگلے ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کے لیے مجوزہ سکیموں پر غوروخوص کیا گیا اور ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ وزیر اعلیٰ نے محکموں کے تحت تکمیل کے قریب سکیموں اور فلیگ شپ پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کی ہدایت کی اور کہا کہ جن سکیموں پر عملی پیش رفت 80 فیصد اور اس سے زائد ہے انہیں فل فنڈ کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے مجوزہ منصبوں پر تفصیلی غوروخوص کیا گیا اور منصوبوں کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے نئی اے ڈی پی میں حقیقت پسندانہ اور قابل عمل ترقیاتی سکیمیں شامل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محکمے نئی سکیموں میں چھوٹے موٹے اقدامات کی بجائے وسیع تر عوامی مفاد کے بڑے منصوبوں کو ترجیح دیں۔ وزیراعلیٰ نے بلین ٹری پلس پروگرام پر تیز رفتار عمل درآمد کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا اور واضح کیا کہ یہ صوبائی حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، نئے مالی سال کے آغاز میں ہی منصوبے پر عملدرآمد شروع کیا جائے، ہم صوبے کے فاریسٹ کور میں اضافہ کے لیے خطیر وسائل خرچ کر رہے ہیں، اس لئے اس منصوبے پر عمل درآمد میں تاخیر نہ کی جائے۔ مزید برآں وزیر اعلیٰ نے صوبے میں کاربن کریڈٹ کی پوٹینشل سے استفادہ کے لیے عملی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے شجر کاری کے فروغ کے لیے اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں سولر ٹیوب ویلز کے منصوبے شامل کرنے سے اتفاق کیا اور ہدایت کی کہ پہلے مرحلے میں نئی اے ڈی پی کے تحت ان منصوبوں کے لئے فزیبیلٹی اسٹڈی کی جائے۔ اجلاس میں مقامی سطح پر شہد کی ویلیو چین ڈویلپمنٹ اور صوبے میں ہربل منڈیوں کے قیام کے منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں ہربل جڑی بوٹیوں کی اچھی خاصی پوٹینشل ہے، مقامی لوگوں کو فائدہ پہنچانا اصل مقصد ہے۔ اجلاس میں مصری بانڈہ نوشہرہ کے مقام پر سفاری پارک کے قیام کے منصوبے کو نئی اے ڈی پی میں شامل کرنے کی بھی اصولی منظوری دی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ اس منصوبے پر عمل درآمد کے لیے مناسب فنڈز مختص کیے جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر حکومت کی ترقیاتی حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی کوشش ہو گی کہ عوامی فلاح کے میگا منصوبوں کو اگلے دو تین سال کے اندر مکمل کیا جائے، اس مقصد کے لیے تمام محکموں کو سکیموں پر بروقت عمل درآمد شروع کرنا ہو گا۔ صوبائی حکومت وسائل خرچ کر رہی ہے، اس کے ثمرات بھی عوام تک بروقت پہنچنے چاہئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مری جانیوالے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری
-
طوفانی بارشیں,بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق
-
کوہاٹ ،نصف شب خون کی ہولی کھیلی گئی
-
ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
آن لائن مالیاتی اور بینکنگ فراڈ کے واقعات میں تشویشناک اضافہ،اسٹیٹ بینک نے مالیاتی فراڈ کا نوٹس لے لیا
-
چینی گارمنٹس کمپنی کا پاکستان میں خصوصی اقتصادی زون قائم کرنے کا اعلان
-
پنجاب میں ضمنی انتخابات رینجرز کی سکیورٹی میں کرانے کا فیصلہ
-
سیلاب کی تباہ کاریاں؛ بونیر میں اموات 400 سے تجاوزکرگئیں، 2 ہزار 300 مکانات، 6 سکول، 639 گاڑیاں تباہ
-
بیوہ سے مبینہ تعلقات؛ نوجوان نے خاتون کے بچوں کو نشہ آور گولیاں کھلادیں، 11 سالہ بیٹا جاں بحق
-
سانگھڑ میں گاڑی سے صحافی خاور حسین کی لاش برآمد، پولیس نے خودکشی کا شبہ ظاہر کردیا
-
اسلام آباد سے کراچی جانیوالی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، طیارہ حادثے سے بال بال بچا
-
بارشوں اور سیلاب کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل بلند، درجنوں دیہات سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.