Live Updates

مری جانیوالے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری

اتوار 17 اگست 2025 20:50

مری جانیوالے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2025ء) سٹی ٹریفک پولیس نے مری جانیوالے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی ۔ سی ٹی او مری وسیم اختر نے سیاحوں کے لیے سفری ایڈوائزری جاری کی جس میں کہا گیا ہے کہ حالیہ بارشوں کے پیش نظر سیاح پہاڑی علاقوں کے سفر سے اجتناب کریں۔ مری میں بارش کے دوران گاڑی کی رفتار کم رکھیں۔دوران ڈرائیونگ جلد بازی اور ڈبل لائن بنانے سے اجتناب کریں۔

دو طرفہ ٹریفک چلنے کیوجہ سے غلط اوور ٹیکنگ سے گریز کریں۔ دوران سفر سیاح اپنی گاڑی کو مناسب اور محفوظ جگہ پر پارک کریں۔ ترجمان ٹریفک پولیس مری کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر مری وسیم اختر اور ڈی ایس پی ٹریفک مری خود فیلڈ میں موجود ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر مری وسیم اختر نے کہا کہ مری میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات موجود ہیں لہذا غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

(جاری ہے)

شدید بارش اور ممکنہ دھند کی صورت میں فوگ لائٹ اور ڈبل اشاروں کا استعمال کریں۔ سیاحوں کی سہولت کے لئے اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ شدید دھند اور دوران بارش شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ سیاحوں سے گزارش ہے کہ مختص شدہ جگہ پر اپنی گاڑی پارک کریں، غلط پارکنگ سے اجتناب کریں۔ لینڈ سلائیڈنگ ہونے کی صورت میں ڈائیورشن پوائنٹس پر موجود ٹریفک سٹاف سے تعاون کریں۔ سیاح کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ٹریفک کنٹرول نمبر 0519269200 پر کال کریں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات