این سی ایچ ڈی سے نکالے گئے ٹیچر محمد انورعمرانی اپنے بچوں اور طلبہ کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے دھرنا جاری

بدھ 14 مئی 2025 21:25

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء) اوستہ محمد این سی ایچ ڈی کے متاثرہ ٹیچرانور علی عمرانی فیڈر سکول گوٹھ بنگل خان عمرانی نے اپنے بچوں اور طلباء کے ہمراہ اوستہ محمد پریس کلب رجسٹرڈ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا دھرناتیسرے دن بھی جاری رہا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق این سی ایچ ڈی سے نکالے گئے ٹیچر محمد انورعمرانی اپنے بچوں اور طلبہ کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے دھرناتیسرے دن میں داخل دھرنے موقع پر محمد انور عمرانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں 20,3,2004 گوٹھ بنگل خان عمرانی میں بطور فیڈر ٹیچر تعینات ہوں اور اپنی ڈیوٹی بھی احسن طریقے سے سرانجام دیتا رہا تھا جب موسم سرما میں NCH.D فیڈر ٹیچر کا ویری فیکشن ہوا تو میرا نام لسٹ میں نہیں دیا گیا اور میرے ساتھ این سی ایچ ڈی کے افسران مجھ سے نا انصافی کر کے میرا نام لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا ہے جو کہ سرا سر زیادتی کے مترادف ہے جس کی وجہ سے میں فاقہ کشی پر مجبور ہو چکا ہوں بطور ٹیچر 16 سال اپنی فرائض سر انجام دیے ہیں میرے ساتھ انصاف کیا جائے جبکہ این سی ایچ ڈی اسکول کے طلبہ طلبائ کا کہنا تھا کہ این سی ایچ ڈی کے افسران نے سکول بندہ کر کے ہمیں تعلیم جیسی زیور سے محروم ہیں انہوں نے وفاقی حکومت صوبائی حکومت وزیر تعلیم اور حلقہ کے ایم پی اے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردار ذادہ فیصل خان جمالی سردار بابا غلام رسول خان عمرانی سابق وزیراعلی میر جان محمد خان جمالی سے پر زور اپیل کیا کہ وہ میرے ساتھ انصاف کرکے مجھے دوبارہ تعیناتی کے ارڈر جالی کیا جائے تاکہ اسکول منگل خان عمرانی دوبارہ کھل کر طلبہ تعلیم حاصل کر سکے۔