ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کوہستان لوئر کا پٹن اپر بازار کا دورہ، گراں فروشی اور نرخنامہ آویزاں نہ کرنے پر متعدد دکانداروں کو جرمانے عائد

جمعرات 15 مئی 2025 11:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جنرل کوہستان لوئر عدیل حسین شاہ نے پٹن اپر بازار کا دورہ کیا اور گراں فروشی، صفائی اور نرخنامہ آویزاں نہ کرنے پر متعدد دکانداروں پر جرمانے عائد کئے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے دورے کے دوران بازار میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے اور نرخنامہ آویزاں نہ کرنے والے متعدد دکانداروں پر جرمانے عائد کئے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو متنبہ کیا کہ وہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نرخنامہ پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔