حجرہ شاہ مقیم ،پٹری پر بیٹھے نوجوان کے اوپر سے ٹرین گزر گئی

نوجوان کو ریل کی آمد کا اندازہ نہ ہوسکا،لاش ورثاء کے حوالے

جمعرات 15 مئی 2025 12:40

حجرہ شاہ مقیم ،پٹری پر بیٹھے نوجوان کے اوپر سے ٹرین گزر گئی
حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)ٹرین کی پٹری پر بیٹھا نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق معروف ہوٹل کے قریب ٹرین کی پٹری پر بیٹھا25 سالہ نوجوان شان ولد عبدالرحمن، سکنہ 54/2ایل اچانک ٹرین کی زد میں آ گیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیاجسکی لاش کوریسکیوٹیم نے پولیس کی موجودگی میں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ شدید نوعیت کا تھا اور نوجوان کو موقع پر ہی جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ اہل علاقہ اس المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔