وزیراعلی پنجاب ( کل ) سرگودھا کا اہم دورہ کریں گے

گورنمنٹ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے شعبہ آوٹ ڈور او پی ڈی اور اندرون شہر 47 پل فلائی اوور کا افتتاح کیا جائے گا

جمعرات 15 مئی 2025 12:52

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)وزیراعلی پنجاب مریم نواز کل جمعہ کو سرگودھا میں گورنمنٹ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے شعبہ آوٹ ڈور او پی ڈی اور اندرون شہر 47 پل فلائی اوور کا افتتاح کریں گی جن کے متوقع دورہ کے حوالہ سے تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی آج جمعہ سرگودھا آمد متوقع پر گورنمنت نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے شعبہ آوٹ ڈور او پی ڈی اور اندرون شہر 47 پل تا قینچی موڑ فلائی اوور کا افتتاح کریں گئیں جو اپنے متوقع دورہ میں اعلی سطح اجلاس اور ڈویژن بھر کے وزرا و اراکین اسمبلی سے ملاقات کریں گئیں جن کے متوقع دورہ کے حوالہ سے تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔