سندھ یونیورسٹی، گرلز ہاسٹل کے باہر طالبات کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج

طالبات کے احتجاج پر یونیورسٹی رجسٹرار نے ہاسٹل کی منتظمہ کو عہدے سے ہٹادیا‘انکوائری کمیٹی تشکیل

جمعرات 15 مئی 2025 13:59

جامشورو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)سندھ یونیورسٹی جامشورو میں گرلز ہاسٹل کے باہر طالبات کی جانب سے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

(جاری ہے)

طالبات نے ہاسٹل میں اچھا کھانا نہ ملنے اور دیگر سہولیات کی عدم فراہمی پر ہاسٹل کے مرکزی گیٹ پر مظاہرہ کیا۔طالبات کے احتجاج پر یونیورسٹی رجسٹرار نے ہاسٹل کی منتظمہ کو عہدے سے ہٹادیا۔رجسٹرار یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ طالبات کے الزام پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :