ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبا سے سرکاری ملازمین کے عہدیداران سمیت مختلف وفود کی ملاقات ،مسائل سے آگاہ کیا

جمعرات 15 مئی 2025 14:27

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ریٹائرڈ) ثناءاﷲ خان سے سرکاری ملازمین کی تنظیموں کے عہدیداران سمیت مختلف وفود نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وفود میں میجر جنرل (ر) فرخ بشیر، چیف کوآرڈینیٹر آل ایمپلائز کنفیڈریشن حبیب اﷲ عمر زئی، چیئرمین عبد المناف اور اہلیان علاقہ سمیت دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو شہر یوں اور ملازمین کے مسائل سمیت دیگر امور سے آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر صوبائی حکومت کے حکام تک پہنچانے کا حکم دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ملازمین اپنی ڈیوٹی ایمانداری کے ساتھ ادا کریں، بغیر اطلاع چھٹیاں کرنے والے ملازمین کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :