پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی میں عبد الرحمن کاشف کی کتاب ’بولتے کتبے‘کی تقریبِ رونمائی

جمعرات 15 مئی 2025 16:58

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) پنجاب کونسل آف دی آرٹس اور پوٹھوہاری ادبی سنگت کلر سیداں کے اشتراک سے معروف ادیب و شاعرعبد الرحمن کاشف کی نظموں پرمبنی کتاب بعنوان ’بولتے کتبے‘کی تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی۔تقریب کی صدارت ممتاز ادیب و شاعرقیوم طاہر نے کی۔مہمانِ خصوصی ڈاکٹر فوزیہ سحرجبکہ مہمان اعزازنصرت یاب نصرت تھے۔

تقریب کی نظامت کے فرائض خیرالنساء خیری نے نہایت عمدگی سے انجام دیے۔

(جاری ہے)

جنہوں نے کتاب اور مصنف کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیاان میں پروفیسر جمال زیدی، عابد حسین جنجوعہ، نعیم اکرم قریشی،زینت عباسی اور ڈائریکٹر آرٹس کونسل سجاد حسین شامل تھے۔ مقررین نے عبد الرحمن کاشف کی ادبی خدمات اور شخصیت پر روشنی ڈالی۔ شرکاء نے کتاب بولتے کتبے کو اردو ادب میں ایک خوش آئند اضافہ قرار دیتے ہوئے مصنف کے اسلوب اور فکری گہرائی کی تعریف کی۔ سامعین میں ریڈیوپاکستان، شعبہ تدریس اور جڑواں شہروں کی علمی و ادبی شخصیات نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :