Live Updates

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 6,700 روپے کمی ریکارڈ

جمعرات 15 مئی 2025 16:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 6,700 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 35 ہزار 2 سو روپے کا ہوگیا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 6,700 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 35 ہزار 2 سو روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 5,745 روپے کمی کے بعد 293,124 روپے سے کم ہو کر 287,379 روپے ہوگئی، 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 268,706 روپے سے کم ہو کر 263,440 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 105 روپے کمی کے بعد 3,377 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 90 روپے کمی کے بعد 2,895 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,235 ڈالر سے کم ہو کر 3,168 ڈالر ہو گئی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات