
پاک چائنہ سٹڈیزاورکنفیوشیئس انسٹیٹیوٹ کے زہر اہتمام’’ کنفیوشیئس انسٹیٹیوٹ لیڈرز میٹ اپ‘‘کےعنوان سے تقریب کا انعقاد
جمعرات 15 مئی 2025 18:20
(جاری ہے)
تقریب کا آغاز روایتی چینی موسیقی، تائی چی کے دلکش مظاہرے اور پاک چین دوستی کے نغمے سے ہوا، جنہیں ایچ ایس کے پروگرام کے ہونہار طلبہ نے پیش کیا۔ یہ فنکارانہ مظاہرے نہ صرف زبان وثقافت سے وابستگی کا ثبوت تھے بلکہ دونوں اقوام کے درمیان خیرسگالی، احترام اور رفاقت کے جذبات کا عکاس بھی بنے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے اپنے خطاب میں تعلیمی سفارت کاری اور بین الثقافتی مکالمے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے متعدد مشترکہ منصوبوں کا اعلان کیا، جن میں یونیورسٹی میں ایک جدید اسپتال کے قیام، روایتی چینی طب کا آغاز، اورمنفرد تعلیمی پروگرام شامل ہے، جن کے دو سال یونیورسٹی آف سرگودھا میں اور آخری سال چین کی کسی پارٹنر یونیورسٹی میں مکمل ہوں گے۔ انہوں نے ایک بین الاقوامی بورڈنگ سکول اور زرعی جدت کو فروغ دینے کے لیے ایک سٹریس پروسیسنگ یونٹ کے قیام کا بھی عندیہ دیا۔انہوں نے بتایا کہ ان پراجیکٹس کا آغاز کرنے کے لیے ابتدائی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے طلبہ کو چینی زبان پر عبور حاصل کرنے کی ترغیب دی اور کہا کہ زبانیں صرف رابطے کا ذریعہ نہیں بلکہ مواقع کی کنجی بھی ہوتی ہیں، خصوصاً تعلیم، تجارت اور سفارت کاری میں پروفیسر چن یون شیانگ نے یونیورسٹی آف سرگودھا کے تعلیمی و ثقافتی تعاون کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ چین ایسے اقدامات کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا جو عوامی سطح پر روابط اور باہمی احترام کو فروغ دیں۔ پروفیسر ڈاکٹر طاہر ممتاز اعوان نے بتایا کہ اب تک دو ہزار سے زائد طلبہ چینی زبان سیکھنے کے مختلف درجات مکمل کر چکے ہیں جبکہ 192 طلبہ اس وقت کورسز میں زیرِ تعلیم ہیں۔ انہوں نے آئندہ بزنس چائنیز اور ثقافتی مطالعات کے خصوصی کورسز کے آغاز کا بھی اعلان کیا۔ تقریب کے اختتام پر طلبہ نے چینی ثقافت سے متاثرہ اپنی تخلیقات وائس چانسلر کو پیش کیں، جو دوستی، سیکھنے کے جذبے اور بین الثقافتی ہم آہنگی کی علامت تھیں۔مزید قومی خبریں
-
تربیلا ڈیم میں پانی کی صورت حال سنگین ہو گئی ، پانی کی آمد چار لاکھ کیوسک سے تجاوز کر گئی
-
شرمیلا فاروقی کا خواتین کی جبری بے دخلی کے خاتمہ کے لیے فوجداری قوانین میں ترمیمی بل پر تیزی سے عملدرآمد کا مطالبہ
-
بابائے اردو مولوی فضل حق کی برسی ہفتہ کو منائی گئی
-
بابائے اردومولوی عبدالحق کی 64 ویں برسی منائی گئی
-
لاہور ،7سالہ بچی سے نازیباحرکات کرنے والا ملزم گرفتار
-
سی سی ڈی اغواء برائے تاوان سیل کی کارروائی، لاپتہ 10بچے بازیاب
-
پنجاب کے دریاں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
-
کراچی‘ ڈیفنس میں بچوں کا قتل، ماں کیخلاف مقدمہ درج
-
کراچی کی سڑکوں پر ٹینکرز کا خونی کھیل جاری؛ ایک اور بچہ جاں بحق، ٹینکر کے فرار کی ویڈیو سامنے آگئی
-
لاہور‘ ملازمت پر جانے والی خواتین سے پرس اور موبائل فون چھیننے والا گینگ پکڑا گیا
-
لاہور‘ 7 سالہ بچی سے نازیباحرکات کرنے والا ملزم گرفتار
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا باجوڑ میں ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.