یونیورسٹی آف تربت کے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عبدالماجد ناصرکی سربراہی میں معائنہ ٹیموں کا امتحانی مراکز کا دورہ

جمعرات 15 مئی 2025 18:39

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) یونیورسٹی آف تربت کے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عبدالماجد ناصر کی سربراہی میں معائنہ ٹیموں نے 5 سے 14 مئی تک ہونے والے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام (ADP) اور بی ایس پروگرامز کے امتحانات کے دوران تربت، گوادر، پسنی، ہوشاب اور بلیدہ میں قائم الحاق شدہ کالجوں کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق معائنہ ٹیم میں ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز اعجاز احمد،سمیت شعبہ تعلیم و کامرس کے فیکلٹی ممبران، سمسٹر کوآرڈینیٹرز شامل تھے۔

(جاری ہے)

دورہ کا مقصد امتحانی عمل کی نگرانی، شفافیت کو یقینی بنانا اور وضع کردہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کا جائزہ لینا تھا۔کنٹرولر امتحانات نے امتحانی مراکز کے انتظامات اور نظم و ضبط پر اطمینان کا اظہار کیا اور کالج پرنسپلز و عملے کی جانب سے ایس او پیز کی پاسداری کو سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے امتحانی نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے کچھ تعمیری تجاویز بھی پیش کیں جنہیں کالج سربراہان نے خوش دلی سے سراہا جبکہ وائس چانسلر یونیورسٹی آف تربت پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے امتحانات کے شفاف انعقاد پر کنٹرولر امتحانات اور مانیٹرنگ ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :