ڈپٹی کمشنر پشاور سے نیشنل کمیشن آن رائٹس آف چائلڈ کے وفد کی ملاقات،چائلڈ لیبر کی روک تھام کے لیے حکمت عملی تیار

جمعرات 15 مئی 2025 19:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم سے نیشنل کمیشن آن رائٹس آف چائلڈ کے وفد نے نادیہ خان کی سربراہی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں چائلڈ پروٹیکشن آفیسر پشاور حفیظ وزیر بھی شریک تھے۔ بچوں کے حقوق کے تحفظ، فلاح و بہبود اور ان سے متعلقہ مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، چائلڈ پروٹیکشن یونٹ، محکمہ تعلیم اور دیگر متعلقہ ادارے باہمی تعاون کے تحت بچوں کے تحفظ، تعلیم اور صحت کے لیے مؤثر اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔

ملاقات میں بچوں سے مشقت (چائلڈ لیبر) کی روک تھام کے لیے ڈسٹرکٹ ویجلنس کمیٹی اور ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی کے فورمز کو مزید فعال بنانے اور ایک جامع حکمت عملی تیار کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا تاکہ شہر بھر میں بچوں کو ہر قسم کے استحصال سے محفوظ رکھا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام اداروں سے قریبی رابطے میں ہے۔

متعلقہ عنوان :