بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، پانچ مختلف خوراک کے مراکز مالکان کو جرمانے عائد

جمعرات 15 مئی 2025 20:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے پانچ مختلف بیکری، آچار یونٹ، مٹن شاپ اور جنرل اسٹورز سمیت مختلف وجوہات پر متعدد مراکز مالکان کو جرمانے عائد کر دئیے۔

(جاری ہے)

مراکز مالکان کے پاس فوڈ بزنس لائسنس موجود نہ ہونے جبکہ مٹن شاپ کے خلاف صفائی کی ابتر صورتحال، دکانوں کے باہر گردوغبار میں گوشت لٹکانے اور آلودہ و جراثیم زدہ کٹنگ اوزار کے استعمال پر ایکشن مزید بیکری، آچار یونٹ جنرل اسٹورز کے خلاف صفائی ستھرائی کے انتہائی خراب حالات، کھلے کوڑے دان، اشیاء پر مینوفیکچرنگ و ایکسپائری تواریخ ظاہر نہ کرنے، نان فوڈ گریڈ کلرز، ایکسپائرڈ ملک پیکز پابندی عائد چائنیز نمک اور ممنوعہ اشیاء گٹکا برآمد ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :