بلو چستان کی بزنس کمیونٹی کو جلد کوئٹہ انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے بین الاقوامی کارگوسروس کی سہولت میسر ہو گی

جمعرات 15 مئی 2025 20:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) بلو چستان کی بزنس کمیونٹی کو جلد کوئٹہ انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے بین الاقوامی کارگوسروس کی سہولت میسر ہو گی ،انٹر نیشنل کا رگو ر ٹرمینل کے لئے اراضی کا انتظام کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہارسول ایوی ایشن اتھارٹی کے سینئر ایڈیشنل ڈائریکٹر فہیم یار خان ، سینئرجوائنٹ ڈائریکٹر (پی اینڈ ڈی ) آرکیٹیکٹ اسامہ خان اورکوئٹہ انٹر نیشنل ائیر پورٹ کے منیجر وحید عباس نےایوان صنعت وتجا رت کو ئٹہ بلو چستان کے عہدیداران و ممبرا ن کے ساتھ اجلاس کے دوران کیا ۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ہمیں بلو چستان کے تاجروں اور صنعتکاروں کا بھر پور تعاون درکا ر ہو گا ، انہوں نے کہا کہ کو ئٹہ سے جدہ کے لئے براہ راست فلائٹس کا مطالبہ بھی پورا کر دیا گیا ہے جو چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان اور صو بہ کے عوام کا دیرینہ مطا لبہ تھا،اب کو ئٹہ سےلو گ حج اور عمرہ و دیگر سفری ضروریات کیلئے برا ہ راست جدہ جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :