میڈیکل کے بعد نرسنگ کالجوں کا بھی نیا نصاب متعارف کرانے کا فیصلہ

جمعرات 15 مئی 2025 21:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)میڈیکل کے بعد نرسنگ کالجوں کا بھی نیا نصاب متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ مہارتوں پرمبنی بی ایس نرسنگ 4سالہ نصاب کو ’’کمپاس‘‘کا نام دیا گیا۔یو ایچ ایس کے تمام الحاق شدہ نرسنگ کالجوں پر پہلے سمسٹر سے لاگو ہوگا۔وی سی پروفیسر احسن وحید راٹھور کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا گیا۔

یو ایچ ایس بورڈ آف سٹڈیز نرسنگ نے نصاب کی منظوری دے دی۔چار سالہ پروگرام میں کلینیکل کریڈٹ آورز 35سے بڑھا کر 54کر دئیے گئے۔

(جاری ہے)

نرسنگ کے سٹوڈنٹس کو ہفتے میں 3دن کلاسز اور 3دن ہسپتالوں میں پڑھایا جائے گا۔پہلے سال سے ہی نرسنگ سٹوڈنٹس کی ہسپتالوں میں روٹیشنز ہوں گی۔نئے کریکلم کے تحت نرسوں کو 200سکلز سکھائی جائیں گی۔پروگرام کے دوران سٹوڈنٹس کو 72کورسز پڑھائے جائیں گے۔نیا نصاب یو ایچ ایس میڈیکل ایجوکیشن ،نرسنگ ڈیپاٹمنٹس کی مشترکہ کاوش سے بنا یا گیا ہے۔فیکلٹی کی صلاحیتیں بڑھانے کیلئے یکم سے 15جون تک یو ایچ ایس ورکشاپس کروائے گی۔کارکردگی جانچنے کیلئے یو ایچ ایس ہر سمسٹر میں کالجز کے سرپرائز دورے کرے گی۔