حمزہ شہباز کاخیبر پختونخواہ میں بارشوں ولینڈ سلائیڈنگ سے ہونیوالی اموات پراظہار افسوس

ہفتہ 16 اگست 2025 18:38

حمزہ شہباز کاخیبر پختونخواہ میں بارشوں ولینڈ سلائیڈنگ سے ہونیوالی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے خیبر پختونخواہ میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس ہے ،اس آفت اور مشکل وقت میں ہماری تمام تر ہمدردیاں خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ ہیں،300 سے زائد جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہیں، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اس مشکل وقت میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ہونے والے نقصانات کی فہرست میں ہمارا ملک سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں سمجھا جاتا ہے۔