{بھاٹی گیٹ، ماڈل ٹائون، چوکی نادرآباد سے چوروڈکیت گروہ گرفتار

oمصری شاہ سے منشیات فروش،سفارشی جعلی پولیس اہلکار گرفتار

جمعرات 15 مئی 2025 22:20

0لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2025ء) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی قیادت میں لاہور پولیس جرائم کی بیخ کنی کیلئے موثر کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھاٹی گیٹ پولیس نے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بناتے ہوئے فیملی پارک میں چھپے تین رکنی موٹر سائیکل چورگروہ کو گرفتارکر لیا۔ گرفتار ملزمان میں فیصل،ارسلان اور شہزاد شامل ہیں۔

ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 2 موٹر سائیکلیںاور غیر قانونی اسلحہ برآمدکیا گیا۔ اسی طرح ماڈل ٹاؤن پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ریکارڈ یافتہ چوروڈکیت گروہ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں عمر اور مزمل شامل ہیں۔ملزمان چل پھر کر ماڈل ٹاؤن و گردونواح میں ریکی کرتے اور موقع پا کر بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکلیں چورا کر فرار ہوجاتے تھے ۔

(جاری ہے)

گروہ کے قبضہ سے چوری شدہ 3 موٹر سائیکلیں، پستول و گولیاں برآمد کی گئیں۔چوکی نادر آباد پولیس نے بھی 02 رکنی دانش چور گینگ گرفتارکر لیا۔ گرفتارملزمان میں سرغنہ دانش اور عباس شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے موٹر سائیکل، نقدی، 02 پستول اور گولیاں برآمدکی گئیں۔مصری شاہ پولیس نے منشیات فروش اور اُ سکے سفارشی جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروش نبیل کو گرفتار کیا۔ملزم کے قبضہ سے 1420 گرام چرس اور 105 گرام آئس برآمد ہوئی ۔ملزم کو حوالات میں جیسے ہی بند کیا تو پولیس کی ٹوپی پہنے سفارشی پہنچ گیا منشیات فروش کو چھڑوانے کی کوشش کرتارہا ۔ ایس ایچ او مصری شاہ علی زیب دستگیر نے چھان بین کے بعد منشیات فروش کی سفارشی جعلی پولیس والے کو بھی گرفتارکر لیا۔

اسی طرح گڑھی شاہو پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتارکر لیا۔ ملزم کی شناخت احمد امیرکے نام سے ہوئی۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے 1 کلو سے زائد ہیروئین برآمد کی گئی۔ملزم نے تعلیمی اداروں، ہوسٹلز، کالجز کے اطراف میںمنشیات بیچنے کا اعتراف کیا۔ شالیمار پولیس نے سٹے بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران سابقہ ریکارڈ یافتہ 13 جوارئیے گرفتارکر لیئے۔

گرفتار ملزمان میں مزمل،طارق،وسیم،الیاس،عامر،آفاق وغیرہ شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے دائو پر لگی 25 ہزار روپے سے زائد کی نقدی،12 موبائل فونزو دیگر سامان برآمدکئے گئے۔ اسی طرح چوکی گلدشت ٹاؤن پولیس نے بھی07 جواریے گرفتارکر لیئے۔ گرفتار ملزمان میں عبدالقادر، رمضان، خاور، آصف، حمزہ وغیرہ شامل ہیں۔ ملزمان کو تاش پر جواء کھیلتے ہوئے موقع سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتارملزمان کے قبضہ آلات قماری بازی، موبائلز اور داؤ پر لگی نقدی برآمدکی گئی۔ غالب مارکیٹ پولیس نے 15 کالز پر بروقت کارروائیاںکرتے ہوئے ناجائز اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کے مرتکب 2 ملزمان گرفتار کر لیئے۔ گرفتار ملزمان میں سلمان اور عارف شامل ہیں۔ ملزمان کو اسلحہ نمائش و ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے حراست میں لیا گیا ۔ ملزمان سے رائفل، 2 پستول میگزینز و گولیاں برآمد کی گئیں۔

موبائلز سکواڈ نے ناکہ جناح ٹرمینل پر عارفوالہ سے اغواء کی جانے والی14 سالہ لڑکی بازیاب کرواکر ملزم کو گرفتارکر لیا۔ملزم بس ٹرمینل سے لڑکی کو زبردستی اپنے ہمراہ لے جارہا تھا۔لڑکی کے شور مچانے پر ناکہ انچارج نے دونوں کو حراست میں لے لیا۔ملزم کیخلاف تھانہ صدر عارفوالہ میں اغواء کا مقدمہ درج ہے۔ناکہ انچارج نے پاکپتن پولیس تھانہ صدر کو مطلع کرکے ملزم علی رضا اور مغویہ کو تھانہ چوہنگ کے حوالے کردیا۔

اسی طرح گوجرانوالہ پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم ڈولفن سکواڈ نے گرفتار کر لیا۔ڈولفن ٹیم نے بند روڈ سے ملزم کو مشکوک جانتے ہوئے حراست میں لیا اور کریمنل ریکارڈ چیک کرنے پر اے کیٹیگری کا اشتہاری نکلا۔ملزم کیخلاف تھانہ قلعہ دیدار سنگھ (گجرانوالہ) میں قتل کا مقدمہ درج ہے۔ملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے گزشتہ 3 سال سے لاہور میں روپوش تھا۔گرفتار ملزم شاویزکو قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کے حوالے کر دیا۔