چیئرمین سعودی شوری کونسل سے ایرانی ہم منصب کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 16 مئی 2025 11:00

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) سعودی شوری کونسل کے چیئرمین شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن محمد آل الشیخ سے ایرانی ہم منصب محمد باقر نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اردو نیوز کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کی شوری کونسلز کے پارلیمانی تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کی شوری کونسلوں کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا گیا ۔علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے مختلف موضوعات بھی زیر بحث آئے۔ یاد رہے کہ دونوں رہنما اوآئی سی کے رکن ممالک کی پارلیمانی کانفرنس کے 19 ویں اجلاس میں شرکت کے لئے انڈونیشیا آئے ہوئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :