Live Updates

یو ٹیوبر رجب بٹ کی نئی ویڈیو نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا، رجب بٹ اپنی بیوی کے ساتھ مبینہ بدسلوکی پر تنقید کی زد میں آگئے

یوٹیوبر کے نئے وی لاگ میں وہ اپنے خاندان کے ساتھ کھانے پر موجود تھے،رجب بٹ نے اپنی بیوی ایمان کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا، یہ وی لاگ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا جس کے ایک خاص حصے نے ناظرین کو مایوس کر دیا

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 16 مئی 2025 11:36

یو ٹیوبر رجب بٹ کی نئی ویڈیو نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا، رجب بٹ اپنی بیوی ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 مئی 2025)یو ٹیوبر رجب بٹ کی نئی ویڈیو نے ایک نیاتنازعہ کھڑا کر دیا،رجب بٹ اپنی بیوی کے ساتھ مبینہ بدسلوکی پر تنقید کی زد میں آ گئے، رجب بٹ کے حالیہ فیملی ڈنر ویلاگ کی ویڈیوکے ایک مخصوص حصے میں رجب بٹ کو اپنی بہن غزل کو کھانے کی پیشکش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ایمان کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا۔ یہ منظر لاکھوں ناظرین نے محسوس کیا، اور اس پر شدید ردعمل سامنے آیا۔

یہ لمحہ لاکھوں ناظرین نے محسوس کیا اور سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان آ گیا۔ مداحوں کا کہنا تھا کہ رجب بٹ اپنی بیوی کے جذبات کا خیال نہیں رکھتے اور یہ بار بار دیکھا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھامیرا دل ایمان کیلئے رو رہا ہے۔

(جاری ہے)

میں نے رجب بٹ کو ناپسند کرنا شروع کر دیا ہے۔میں نے رجب بٹ سے نفرت کرنا شروع کر دی ہے وہ ایک اچھے بھائی، دوست اور بیٹے ہو سکتے ہیں، مگر شوہر کے طور پر ناکام ہیں۔

ایمان ایک تعلیم یافتہ اور باوقار خاتون ہیں۔ وہ بہت کچھ برداشت کر رہی ہیں، انہیں اس سلوک کا سامنا نہیں کرنا چاہیے۔ایک صارف نے اسلامی پہلو کو سامنے رکھتے ہوئے کہااسلام بیوی کے حقوق پر بھی زور دیتا ہے، صرف ماں بہن پر نہیں۔رجب بٹ کے یوٹیوب پر 6.75 ملین سبسکرائبرز ہیں وہ اپنے خاندانی وی لاگز، والدین، بہن اور دوستوں کے ساتھ محبت بھرے تعلقات کی وجہ سے مداحوں میں خاصے مقبول ہیں۔

رجب بٹ کی ویڈیوز میں ان کی اہلیہ ایمان بھی ان کے ویڈیوز میں اکثر نظر آتی ہیں اور ناظرین ان کے وقار اور شائستگی کی تعریف کرتے ہیں۔ رجب بٹ اپنے خاندانی مواد، والدین، دوستوں اور بہن بھائیوں کے ساتھ تعلقات کو نمایاں کرنے کیلئے جانے جاتے ہیں اور مداح ان کی فیملی کو بے حد پسند کرتے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف توہین مذہب اور سائبر کرائم قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

بتایا گیا تھا کہ یوٹیوبر رجٹ بٹ نے اپنی ایک ویڈیو میں اپنا نیا پرفیوم 295کے نام سے لانچ کیا تھا۔بعدازاں پرفیوم کے نام پر سوشل میڈیا پر تنقید کی گئی تھی کیوں کہ اس میں پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) میں توہین مذہب کے قانون کا حوالہ دیا گیا تھا۔شدید تنقید کے بعد رجب بٹ نے سوشل میڈیا اکاونٹس سے یہ ویڈیو ڈیلیٹ کردی تھی۔ مذہبی تنظیم کے ایک رکن نے رجب بٹ کیخلاف مقامی تھانے میں ایف آئی آر درج کروائی تھی۔

بعدازاں رجب بٹ بیرون ملک چلے گئے تھے ۔ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے یوٹیوبر رجب بٹ کا کہنا تھا کہ میں نے ایسا کچھ نہیں کہا یا کیا۔میں مسلمان خاندان سے ہوں ایسا سوچ بھی نہیں سکتا۔انہوں نے تسلیم کیا کہ اگر کسی کو ان کے الفاظ سے دکھ پہنچا تو وہ اللہ کے گھر بیٹھ کر بھی معذرت کر چکے ہیں اور اب بھی دل سے معافی مانگتے ہیں۔رجب بٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ معذرت اس لئے نہیں کہ مجھے پاکستان آنے دیا جائے بلکہ اگر میں مجرم ہوں تو قانون سزا دے گا اور اگر بے گناہ ہوں تو بری کر دے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات