موجودہ صورتحال میں اپوزیشن کا کردار اہم رہا ، پارلیمانی روایات کا احترام سب پر لازم ہے، شیری رحمان

جمعہ 16 مئی 2025 12:49

موجودہ صورتحال میں اپوزیشن کا کردار اہم رہا   ، پارلیمانی روایات کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) ایوان بالا کا اجلاس جمعہ کو پریزائیڈنگ آفیسر سینیٹر شیری رحمان کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے ایوان میں نقطۂ اعتراض پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کی سخت مذمت کی۔شبلی فراز نے کہاکہ جو کل ہوا ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ ہمارے لیڈر کو گالیاں دی گئیں جو ہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

جو ایشو زیر بحث تھا، اس میں اس طرح کی گفتگو ہرگز قابلِ برداشت نہیں۔ پریزائیڈنگ آفیسر شیری رحمان نے کہاکہ آپ کی بات میں وزن ہے۔ میں کل اس وقت ایوان میں موجود نہیں تھی، لیکن یہ بات درست ہے کہ دونوں اطراف کو ایسے معاملات میں احتیاط سے چلنا ہوگا۔شیری رحمان نے اپوزیشن کے کردار کو سراہتے ہوئے کہاکہ موجودہ صورتحال میں اپوزیشن کا کردار اہم رہا ہے اور پارلیمانی روایات کا احترام سب پر لازم ہے۔

متعلقہ عنوان :