ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے سکالر افتخار احمد نے پی ایچ ڈی مکمل کر لی

جمعہ 16 مئی 2025 12:49

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے ڈیپارٹمنٹ آف سائیکالوجی کے سکالر افتخار احمد نے پی ایچ ڈی مکمل کر لی۔ انہوں نے گذشتہ روز اپنے ریسرچ تھیسز کا کامیاب دفاع کیا۔

(جاری ہے)

افتخار احمد کی سپروائزر چیئر پرسن سائیکالوجی پروفیسر ڈاکٹر فرحانہ کاظمی تھیں جبکہ بیرونی ممتحن میں نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز کے پروفیسر ڈاکٹر انیس الحق اور پروفیسر ڈاکٹر محمد رضوان، مینجمنٹ سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹر محمد یاسر انٹرنل ایگزامنر جبکہ معاون سپروائزر کے فرائض سائیکالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شیر دل نے سر انجام دیئے۔

سکالر افتخار احمد کے ریسرچ تھیسز کی جانچ پڑتال امریکی و برطانوی یونیورسٹیز کے پروفیسرز نے کی۔ افتخار احمد نے پبلک ڈیفنس میں شرکاکے مختلف سوالوں کے جواب دیئے اور تھیسز کی تکمیل کے دوران حاصل ہونے والے تجربات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر متعلقہ تعلیمی شعبے کے پروفیسرز، فیکلٹی ممبران اور دیگر سکالرز بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :