Live Updates

ترکیہ میں تجارتی نمائش ’’حلال ایکسپو ‘‘ میں شرکت کے لئے 12 جون تک درخواستیں طلب

جمعہ 16 مئی 2025 13:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ ترکیہ میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’حلال ایکسپو ‘‘میں شرکت کے لئے 12 جون تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق نمائش ترکیہ کے شہر استنبول میں 26نومبر سے 29 نومبر تک جاری رہے گی جس میں، کافی ، آرگینک فوڈ ، پھل خشک میوہ جات ، گلوٹن فری مصنوعات ، مصالحہ جات ، سبزیاں ، فروزن فوڈ ، بیورجز ، سنیکس ، شہد ، نمک ، مصالحہ جات ، گھی ، گوشت ، پولٹری ، کاسمیٹکس ، پرسنل کیئر ، فارماسیوٹیکل ، ہیلتھ کئیر ، حلال سرٹیفیکیشن ،سیاحت ، اسلامک آرٹ اور ای کامرس سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔

نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں ۔\395
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات