ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(زنانہ) سمبڑیال كا گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول کا دورہ

جمعہ 16 مئی 2025 17:49

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(زنانہ) سمبڑیال فرخندہ یاسمین نے گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول کا دورہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ڈپٹی ڈی ای او نے سمبڑیال کے گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول ظفروالی مرکز بھوپالوالہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے اساتذہ کی حاضری، سکول کی صفائی ستھرائی اور بچوں کی پڑھائی کو چیک کیا۔ اس موقع پر فرخندہ یاسمین نے سکول کی کارکردگی اور بچوں کی اساتذہ کے ساتھ دلچسپی کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے بچوں سے سوال جواب کا بھی سیشن کیا اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔