
چوہدری شافع حسین کا دورہ چین،پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سے چین کی کمپنیوں کے ساتھ 4 معاہدے
جنگ ہو یا معیشت کا میدان،چین ہمیشہ مخلص دوست بن کر پاکستان کھڑا رہا ہے‘صوبائی وزیر صنعت و تجارت
ہفتہ 17 مئی 2025 22:46

(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے دورے کے دوران 6 سے زائد فیکٹریوں کا وزٹ بھی کیا اور پیدا واری عمل کا جائزہ لیا۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے وطن واپسی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کے حالیہ دورے کے دوران متعدد بڑے سرمایہ کار گروپوں سے سود مند ملاقاتیں ہوئی ہی اور 4 بڑے سرمایہ کار گروپوں سے پنجاب میں مختلف شعبوں میں کارخانے لگانے کے حوالے سے معاہدے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا ایسا مخلص دوست ہے جو مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے بھارت کے ساتھ حالیہ جنگ میں بھی چین نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور چین نے اپنی جنگ سمجھ کر پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے۔جنگ میں شاندار کامیابی پر پاکستانیوں کی طرح چین کی حکومت اور عوام بھی ہے حد خوش ہیں اور چین کے لوگوں کے ساتھ مل کر مجھے ان کی اس خوشی کا اندازہ ہوا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ معیشت کے میدان میں بھی چین پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون کررہا ہے اور چین کی سرمایہ کار کمپنیاں تیزی سے پنجاب میں سرمایہ کاری کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے مکار دشمن کو عبرت ناک شکست دی ہے۔پاکستان کی بہادر افواج نے بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے پاکستان کی مسلح افواج نے جرآت اور بہادری کی نئی تاریخ رقم کردی ہے اور اپنی بہادر افواج کی بدولت ہی ہم آج محفوظ ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
مزید قومی خبریں
-
پاکستانی معاون حج نے ایمانداری کی اعلی مثال قائم کر دی،دوران ڈیوٹی ملنے والا مہنگاموبائل عراقی خاتون عازمہ حج کے حوالے کر دیا
-
لانڈھی میں ڈاکووں نے مزاحمت پر ایک اور گھر اجاڑ دیا
-
یہ وہ سرزمین ہے جہاں پر ہر پاکستانی اپنی جاں نچھاور کرنے تیار ہے وہ اپنے پرچم کو جھکنے نہیں دیتا،ڈاکٹرعشرت العباد خان
-
اٹھارویں ترمیم کے بعد شہر میں جامعات لانا چیلنج بن چکا ہے،خالد مقبول صدیقی
-
میرے والد کی ای سی جی نارمل نہیں تھی اور شوگر لیول بھی زیادہ تھا، مہربانو قریشی
-
پارلیمنٹ نے پاک بھارت جنگ میں مثبت اور توانا کردار ادا کیا ہے،نوازشریف
-
چوہدری شافع حسین کا دورہ چین،پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سے چین کی کمپنیوں کے ساتھ 4 معاہدے
-
علیمہ خان کی بیرون ملک جانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے کی آنکھیں نکال دیں گے‘ بیرسٹر سیف
-
پاکستان نے ایک تاریخی معرکے میں بھارت کو شکست دی‘ شیخ رشید
-
بھارت کو اب بھی سکون نہیں آیا تو ایک بار پھر کوشش کرکے دیکھ لے‘ گورنر پنجاب
-
شہبازشریف کے بانی پی ٹی آئی کیخلاف 10 ارب ہر جانے کے دعوے کی سماعت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.