Live Updates

شہبازشریف کے بانی پی ٹی آئی کیخلاف 10 ارب ہر جانے کے دعوے کی سماعت

وزیر اعظم شہباز شریف بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش ہوئے

ہفتہ 17 مئی 2025 22:38

شہبازشریف کے بانی پی ٹی آئی کیخلاف 10 ارب ہر جانے کے دعوے کی سماعت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)لاہور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 10 ارب ہرجانہ کے دعوے کی سماعت کی۔وزیر اعظم شہباز شریف بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ کیا اس وقت آپ کے سامنے ہرجانے کے دعوے کی کاپی موجود ہی اس پر شہباز شریف نے کہا کہ جی نہیں، اس وقت میرے پاس ہرجانے کے کیس کی کاپی موجود نہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے عدالت سے استدعا کی کہ تھوڑی مہلت دیں، میرے وکلاء واٹس ایپ سے دعوے کی کاپی بھجوا رہے ہیں۔ شہباز شریف کی استدعا پر عدالتی کارروائی میں وقفہ کردیا گیا۔یاد رہے کہ شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات