Live Updates

میرے والد کی ای سی جی نارمل نہیں تھی اور شوگر لیول بھی زیادہ تھا، مہربانو قریشی

ہفتہ 17 مئی 2025 22:49

میرے والد کی ای سی جی نارمل نہیں تھی اور شوگر لیول بھی زیادہ تھا، مہربانو ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)پاکستان تحریکِ انصاف رہنما مہر بانو قریشی نے کہا ہے کہ میرے والد شاہ محمود قریشی کی ای سی جی بھی نارمل نہیں تھی، شوگر لیول بھی زیادہ تھا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فجر کے وقت میرے والد شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز ہوئی۔مہر بانو قریشی نے کہا کہ والد کو سینے میں اور سانس لینے میں تکلیف ہو رہی تھی۔انہوں نے بتایا کہ میرے والد شاہ محمود قریشی 2 سال سے قید میں ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات