سندھ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے اسسٹنٹ پراسیکیوٹر جنرل کے حتمی نتائج کا اعلان

جمعہ 16 مئی 2025 17:52

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) سندھ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے اسسٹنٹ پراسیکیوٹر جنرل (بی پی ایس 17) برائے محکمہ قانون و پارلیمنٹرین آفیئرز اینڈ کرمنل پراسیکیوشن کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں مجموعی طور پر06 امیدوار کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

ایس پی ایس سی کی جانب سے محکمہ صحت میں خالی آسامیوں کے بارے میں اشتہار نمبر 05/2024 کے تحت معلومات جاری کی گئی تھیں، جس میں مطلوبہ تعلیم کے حامل امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائیں۔

متعلقہ آسامیوں کا تحریری امتحان مئی 2025 میں لیا گیا، واضح رہے کہ جاری کردہ نتائج میں مرد، خواتین، شہری و دیہی کوٹہ سمیت سندھ میں موجود تمام آئینی تقاضوں کو مکمل طور پر مدنظر رکھا گیا ہے۔ کامیاب امیدواروں کی فہرست کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہے، جس میں امیدواروں کے حاصل کردہ نمبر بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :