فیصل آباد انتظامیہ کا یوم تشکر پرملک و قوم کیلئے جانوں کے نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے ہیروز کو خراج تحسین

جمعہ 16 مئی 2025 17:52

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) فیصل آباد انتظامیہ کا یوم تشکر پر ملک و قوم کیلئے جانوں کے نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے ہیروز کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے شہید لیفٹیننٹ کرنل محمدعلی شوکت کے گھرچک نمبر3 ج ب جاکر ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہید کرنل محمد علی شوکت کی قبر پر بھی حاضری دی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی۔اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ نے چک نمبر540 ج ب سروانہ میں کمانڈو عبدالرحمن شہیداور چک نمبر420 ج ب میں شہید شاہد بشیر کے گھروں پر حاضری دی۔دونوں شہداکی فیملیز سے ملاقات کی اورقبروں پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنرز سٹی و صدر چکمنبر7 میں شہید حوالدار نوید احمد کی رہائش گاہ پر قومی ہیرو کے اہلخانہ سے ملاقات کی اورقبرپر پھولوں کی چادر چڑھائی۔