Live Updates

بھارتیوں کی پاکستان سے شکست کے بعد ترکی پرحملوں کی دھمکی

اگنی فائیو میزائل ترکی کے کسی بھی حصے اوردارالحکومت انقرہ پربھی چند منٹوں میں حملہ کرسکتا ہے، بھارتی شہری

جمعہ 16 مئی 2025 19:07

بھارتیوں کی پاکستان سے شکست کے بعد ترکی پرحملوں کی دھمکی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)پاکستان سے شکست کھائے بھارتی کھسیانی بلی کی طرح کھمبا نوچنے لگے اور اب ترکی کو حملے کی دھمکیاں دینے لگے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتیوں نے ترکی کو اپنے میزائل براہمسترا سے حملے کی دھمکی دی ہے جو 6 منٹ کے اندر ترکی کو تباہ کر سکتا ہے۔ یہ دعوی ایک بھارتی نیوز ایجنسی میں شائع ہونے والے ایک مضمون کے ذریعے سامنے آیا ہے جس کو اسپانسر اس کی بدنام زمانہ دہشتگردی اور جاسوسی کی ایجنسی را نے کی ہے۔

ایک اور کارروائی میں بھارتی ایوی ایشن سکیورٹی واچ ڈاگ بی سی اے ایس نے ترکی کی گراونڈ ہینڈلنگ کمپنی سیلیبی ائیرپورٹ سروسز انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کو دی گئی سکیورٹی کلیئرنس منسوخ کر دی، جو نو ہوائی اڈوں: ممبئی، دہلی، کوچی، کنور، بنگلور، حیدرآباد، گوا، احمد آباد اور چنئی پر خدمات فراہم کرتی ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ بالا مضمون میں کہا گیا ہے کہ اگنی فائیو میزائل، جو 29,400 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ترکی کے کسی بھی حصے، یہاں تک کہ اس کے دارالحکومت انقرہ پر بھی چند منٹوں میں حملہ کر سکتا ہے۔

بھارت کی یہ بوکھلاہٹ یاد دہانی کراتی ہے کہ ترکی، چین کے ساتھ ان ممالک میں شامل تھا جنہوں نے بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع کے دوران پاکستان کی کھلے عام حمایت کی تھی اور اسے جدید فوجی ڈرون فراہم کیے تھے جو نام نہاد آپریشن سندور کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے نازک مرحلے پر پہنچنے کے بعد بھارتی شہروں اور فوجی تنصیبات پر حملے کرنے کے لیے استعمال کیے گئے تھے۔ بھارت ممکنہ طور پر کسی دور دراز کے دشمن جیسے ترکی کے خلاف براہموس میزائل کا استعمال کسی دوسرے ملک کے خودمختار پانیوں میں موجود طیارہ بردار بحری جہاز یا جنگی بحری جہاز سے لانچ کر کے کر سکتا ہے جو انقرہ کے قریب واقع ہو۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات