مظفرآباد ،محکمہ جنگلات کی سمگلروں کیخلاف تاریخ کی بڑی کاروائی

اڑھائی فٹ لکڑی سمگلر بھی مہتمم جنگلات مظفرآباد ڈویژن سید مظہر نقوی کی آنکھوں سے اوجھل نہ ہوسکا

جمعہ 16 مئی 2025 19:15

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء) محکمہ جنگلات کی سمگلروں کیخلاف تاریخ کی بڑی کاروائی ، اڑھائی فٹ لکڑی سمگلر بھی مہتمم جنگلات مظفرآباد ڈویژن سید مظہر نقوی کی آنکھوں سے اوجھل نہ ہوسکا ، لکڑی اور گاڑی ضبط کی گئی اور لکڑی کی مالیت تقریباً 5 فٹ تھی جس پر سمگلر کو 11 گناجرمانہ کرتے ہوئے لکڑی ضبط کر لی تاہم گاڑی واگزار کر دی ، شہریوں کا اس کاروائی پر مہتمم جنگلات مظفرآباد ڈویژن سید مظہر نقوی کی کاکردگی کو سراہاجانے لگا ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں نیلم سے مظفرآباد ایک پجارو گاڑی میں سمگلر نے اڑھائی فٹ لکڑی لانے کی کوشش کی جو مہتم جنگلات مظفرآباد ڈویژن سید مظہر نقوی کی ہدایت پر ناکام بنا دی گئی گاڑی اور لکڑی کو ضبط کر لیا گیا اور اس کے بعد 11 گناہجرمانہ اور سمگلر سے بیان حلفی لیکر گاڑی واگزار کر دی گئی تاہم لکڑی یوٹی ڈویژن ضبط ہے ، سب سے خاص بات یہ کہ سمگلر نے دو چیک پوسٹ کراس کیں لیکن سمگلر مہتمم جنگلات کے ہاتھ چڑھ گیا اور سمگلروں کے خلاف ہمیشہ گھیرا تنگ رکھنے والے متہمم نے سمگلر کو بھاگنے نہ دیا اور اڑھائی فٹ لکڑی جس کی مالیت 5 ہزار ہوگی تاہم سمگلر کو 11 گنا اضافہ اورتحریری بیان حلفی کے بعدسمگلر کی گاڑی واگزار کی جس پر شہری مہتمم جنگلات کی کمال دانائی اور کاروائی کو سراہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :