انجمن پٹواریان و قانونگویان نوشہرہ نے پٹواری حلقہ میاں عیسی کیخلاف اینٹی کرپشن کا چھاپے یکسر مسترد کردیا

اینٹی کرپشن کے بے بنیاد الزامات ،من گھڑت چھاپوں کو کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے ،ضلعی صدر

جمعہ 16 مئی 2025 19:20

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)انجمن پٹواریان و قانونگویان نوشہرہ نے گذشتہ روز پٹواری حلقہ میاں عیسی کے خلاف اینٹی کرپشن کے چھاپے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے ان کا انتقال وراثت سال 2020میں درج کر دیا گیا ہے یہ دو سرکاری اداروں کے مابین تصادم کے سوا کچھ نہیں ہم اینٹی کرپشن کے ان بے بنیاد الزامات اور من گھڑت چھاپوں کو کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انجمن پٹواریان و قانونگویان نوشہرہ کے ضلعی صدر نے اپنی زیر صدارت اجلاس سے خطاب میں کیا ہے انہوں نے مزید کہاکہ اینٹی کرپشن نوشہرہ حلفا بیان کریں کہ کیا انہوں نے پٹواری حلقہ میاں عیسی سے رشوت کی رقم وصول کی ہے کیونکہ جس شخص کی مدعیت میں اینٹی کرپشن والوں نے مقدمے کا اندارج کیا ہے انکی انتقال وراثت سال 2020میں کردیا گیا ہے حلقہ پٹواری میاں عیسی کے خلاف کاروائی بدنیتی اور سازش کے سوا کچھ نہیں انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن نوشہرہ حکام و اہلکاران نے من گھڑت اور بے بنیاد الزام پر پٹواری کے خلاف مقدمہ درج کر دیا ہے جو کہ دو سرکاری اداروں کے مابین تصادم کے خطرے کی گھنٹی ہے انہوں نے کہا کہ اخر محکمہ اینٹی کرپشن کو پورے صوبے میں صرف پٹواری نظر آتے ہیں اور یا کیا پٹواریوں کو بے جا تنگ کرنے میں ان کو کوئی خاص تسکین ملتا ہے انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن حکام ایسے فیصلوں پر نظر ثانی کریں بصورتِ دیگر انجمن پٹواریان و قانونگویان نوشہرہ راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :