نوشہرہ ،نشہ سے منع کرنے پر بھائی کو فائر کرکے ابدی نیند سلا دیاگیا

جمعہ 16 مئی 2025 19:20

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء) نوشہرہ کے علاقہ کھنڈر میں بھائی کو نشہ سے منع کرنے پر بھائی کو فائر کرکے ابدی نیند سلا دیا ،ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی اس سلسلے میں باروز خان ولد وزر ساکن سوات حال کھنڈر نوشہرہ نے پولیس کو یوں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ مجھے اطلاع ملی کہ تمہارے بیٹے سلیم خان کو فائر کرکے قتل کر دیا گیا ہے جب میں آیا تو اطلاع سچ ثابت ہوئی اور میرے دوسرے بیٹے مسلم نے اپنے بھائی سلیم کو فائر کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا وجہ عناد نشہ سے منع کرنا بتایا جارہا ہے پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :