وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام نصیب عطا فرمائے ، نوابزادہ امیر حمزہ زہری

جمعہ 16 مئی 2025 20:40

‘کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2025ء) صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ محمد امیر حمزہ خان زہری نے وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ کے ناگہانی موت پر گہرے دکھ افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مرحوم وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ کی ناگہانی موت کا سن کر دل بہت رنجیدہ ہے نوابزادہ محمد امیر حمزہ خان زہری مرحوم کی رحلت پیپلز پارٹی اور کرخ کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوگی وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ کی اچانک موت کسی سانحہ سے کم نہیں ہے پارٹی کرخ کے عوام اور ہم سب کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے مرحوم ایک بردبار عوام دوست سیاسی سماجی شخصیت کے مالک تھے علاقائی مسائل اور قبائلی معاملات پرانکی معاملہ فہمی اور کردار قابل رشک تھے مرحوم کی کرخ کے عوام اور پارٹی کیلئے شاندار خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گااللہ پاک وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام نصیب عطا فرمائے دکھ اور غم کی اس گھڑی میں مرحوم کے خاندان کے غم میں برابر شریک ہوں اللہ پاک اس بڑے صدمہ کے موقع پر مرحوم کے خاندان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :