آرڈی اے کے زیراہتمام یومِ تشکر جوش و جذبے سے منایا گیا

جمعہ 16 مئی 2025 21:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) آرڈی اے کے زیراہتمام یومِ تشکر جوش و جذبے سے منایا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ کی خصوصی ہدایات پر یومِ تشکر آر ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں جوش و جذبے اور قومی یکجہتی کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر آر ڈی اے، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی، واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی سمیت کے افسران اور اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب کا آغاز پاکستان کے قومی پرچم کشائی سے ہوا جس کے بعد دعا کی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے کہا کہ یومِ تشکر منانے کا مقصد حالیہ کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا اور بھارتی جارحیت کے خلاف افواجِ پاکستان نے جس بہادری، حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا، وہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے دشمن کو تاریخی شکست دے کر نہ صرف ملک کا دفاع کیا بلکہ پوری دنیا پر یہ واضح کر دیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کرنا جانتا ہے۔