نشتر کالونی میں شوہر نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

مقتولہ کی شناخت 22 سالہ اقرا ء کے نام سے ہوئی ہے ، لاش مردہ خانے منتقل

ہفتہ 17 مئی 2025 11:55

نشتر کالونی میں شوہر نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)نشتر کالونی کے علاقہ کیر گائوں میں شوہر نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 22 سالہ اقرا ء کے نام سے ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر لئے جس کے بعد لاش کومردہ خانے منتقل کر دیا گیا ۔سبزہ زار میں 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ،30 سالہ شخص نشے کا عادی تھا اورنشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوا جس کی شناخت نہیںہو سکی ۔پولیس کاروائی کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔