Live Updates

جی آئی کے انسٹی ٹیوٹ اور کیپٹل سمارٹ سٹی میں مفاہمت، اختراع کے فروغ، تعلیمی و صنعتی روابط کے استحکام کے لیے کام کیا جائے گا

ہفتہ 17 مئی 2025 14:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) اختراع کے فروغ، اکیڈمیہ اور صنعت کے درمیان خلیج کو پر کرنے کے لیے ایک تاریخی اقدام کے تحت غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (جی آئی کے آئی) اور کیپٹل سمارٹ سٹی نے اسلام آباد میں منعقدہ ایک رسمی تقریب میں مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں، تقریب کا انعقاد کیپٹل سمارٹ سٹی آفس میں ہوا جس میں شکیل درانی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سوپریسٹ جیکی نے شرکت کی، جی آئی کے آئی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ایس ایم حسن زیدی،سینئر فیکلٹی ممبران زاہد رفیق، چیئرمین ایف ڈی ایچ ایل عمران زاہد، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپیٹل سمارٹ سٹی اور دیگر سینئر ایگزیکٹوز نے بھی شرکت کی ۔

جی آئی کے آئی کے اعلامیہ کے مطابق اس اقدام کے تحت کیپٹل سمارٹ سٹی سمارٹ انفراسٹرکچر فراہم کرے گا جبکہ غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی معیاری تعلیمی خدمات بشمول نصاب، فیکلٹی اور متعلقہ تعلیمی عملہ فراہم کرے گا جو جدید تحقیق، اختراعات، اور ہنر کی نشوونما کے لیے ایک جامع پلیٹ فارم کو یقینی بنائے گا۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران سوپریسٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شکیل درانی نے کہا کہ ملک کو سمارٹ ماحول فراہم کرنے کے لیے سمارٹ لوگ اکٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ جدت طرازی کی ضرورت پر زور دیا۔ریکٹر سوپریسٹ پروفیسر ڈاکٹر ایس ایم حسن زیدی نے شراکت کے وسیع مقاصد کا خاکہ پیش کرتے ہو اجاگر کیا کہ یہ تعاون جی آئی کے آئی کے متعدد منصوبوں کو سمارٹ شہروں کے مختلف ڈومینز میں مربوط ، جدت طرازی اور سماجی اثرات کے لیے ایک متحد فریم ورک تشکیل دے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ شراکت داری تھیوری سے آگے حقیقی دنیا کے اثرات میں جانے کے لیے ہمارے مشترکہ وژن کی عکاسی کرتی ہے جہاں آئیڈیاز کی جانچ ، حل کی پیمائش کی جاتی ہے اور وہاں طلبہ رہنمائی کے لیے ٹولز کے ساتھ گریجویٹ ہوتے ہیں۔مزید برآں یہ شراکت داری عالمی ٹیک اور صنعت کے رہنماؤں جیسے علی بابا کلاؤڈ، Sky47، Geely، CATL، اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ، AI، ڈیٹا سائنس، سائبر سکیورٹی، ماحولیاتی تحفظ، بیٹری مینجمنٹ سسٹمز، نیو انرجی اور Vendhicle کے شعبوں میں متعدد سرکردہ چینی یونیورسٹیوں کے ساتھ تعاون پر مبنی منصوبوں کا تصور بھی کرتی ہے۔

یہ تعاون پاکستان کے لیے بین الاقوامی مہارت، جدید ٹیکنالوجی اور جدید تحقیق کے مواقع لائے گا۔دونوں اداروں نے سٹریٹجک اتحاد کے ذریعے تعلیم اور شہری ترقی کو تبدیل کرنے کے لیے اپنے پختہ عزم کا اظہار کیا جس کا مقصد ملک کے لیے ایک بہتر اور مربوط مستقبل بنانا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات