چیئرمین وی سی بگنوتر شیراز خان کی سفارش، تحصیل کونسل ایبٹ آباد نے دو منصوبوں کےلئے فنڈز کی منظوری دےدی

ہفتہ 17 مئی 2025 14:03

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) چیئرمین وی سی بگنوتر شیراز خان جدون کی سفارشات پر تحصیل کونسل ایبٹ آباد نے بگنوتر کے دو منصوبوں کےلئے فنڈز کی منظوری دےدی ، ان منصوبوں کے ٹینڈر جاری ہونے کے بعد کام جلد شروع ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

بگنوتر میں واٹر سپلائی سکیم پائپ لائن اور واٹر ٹینک کی ریپیئرنگ کےلئے چیئرمین وی سی شیراز خان جدون نے تحصیل کونسل اجلاس میں فنڈز فراہمی کےلئے اپنی سفارشات پیش کی تھیں جنہیں کونسل نے ان سکیموں کی منظوری دینے کے بعد فنڈز بھی فراہم کر دیے ہیں، جلد ان دو منصوبوں کے ٹینڈر ہونے کے بعد کام شروع ہو جائے گا۔

شیراز خان جدون نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد صرف اور صرف علاقے کی تعمیر و ترقی ہے، ہم نے دیگر وی سی کی نسبت اپنے علاقے کےلئے زیادہ فنڈز منظور کروائے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں بلاتفریق ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، تمام فریق بات چیت کے بعد علاقے میں سڑک کا بقیہ کام بھی پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

متعلقہ عنوان :