چترال میں کیلاش قبیلے کا مذہبی اورثقافتی تہوارچلم جوشی اختتام پذیر

ہفتہ 17 مئی 2025 15:32

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) ضلع چترال میں کیلاش قبیلے کا 3 روزہ قدیم مذہبی اورثقافتی تہوارچلم جوشی اختتام پذیرہو گیا۔

(جاری ہے)

چلم جوشی تہوار وادی کیلاش کی تہذیب، خوشی، ہم آہنگی اورفطرت سے محبت کی علامت بن چکا ہے جو ہرسال ہزاروں افراد کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے، تہوار میں مقامی، ملکی اورباہرسے آئے سیاحوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔