آئندہ 24 گھنٹون کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،محکمہ موسمیات

اتوار 18 مئی 2025 18:50

آئندہ 24 گھنٹون کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2025ء) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہےتاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر،شمال مشرقی پنجاب ،خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اس دوران چند مقامات پر تیز بارش/ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل پیر کوملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر،بالائی پنجاب اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ اس دوران چند مقامات پر تیز بارش/ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔اتوار کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : دادو 48، سرگودھا، بھکر، رحیم یار خان، بہاولنگر، سبی، جیکب آباد 47، موہنجو دڑو اور لاڑکانہ میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نےانتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقے اگلے 02 سے 03روز کے دوران شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے جس کے باعث: وسطی/ جنوبی پنجاب،جنوبی خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کا امکان ہے۔