پنجاب بھر کے سکولوں میں زائد اساتذہ کو دوسرے اداروں میں منتقل کرنے کا فیصلہ

اتوار 18 مئی 2025 18:25

پنجاب بھر کے سکولوں میں زائد اساتذہ کو دوسرے اداروں میں منتقل کرنے ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی 2025ء ) پنجاب بھر کے سکولوں میں زائد اساتذہ کو دوسرے اداروں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ پنجاب بھر کے سکولوں میں ایس ٹی آر سے زائد اساتذہ کو دوسرے اداروں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مذکورہ اساتذہ کو ریشنلائزیشن کے ذریعے دوسرے سکولوں میں بھیجا جائے گا، ریشنلائزیشن کا عمل گرمی کی چھٹیوں میں مکمل کیا جائے گا، محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے سکول میں سب زیادہ عرصہ سے تعینات اساتذہ کو ٹرانسفر کیا جائے گا، گرمی کی چھٹیوں کے بعد متعلقہ اساتذہ نئے سکولوں میں جاکر پڑھائیں گے۔

(جاری ہے)

ادھر جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے انوکھا حکمنامہ جاری کرتے ہوئے یونیورسٹی کے ریٹائر اساتذہ اور دیگر ملازمین کو آوٹ سائیڈر قرار دے دیا، رجسٹرار آفس نے وائس چانسلر کی منظوری سے سابق ملازمین پر یونیورسٹی داخلے پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق ریٹائر و سابق ملازمین اور اساتذہ کے یونیورسٹی داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے، نوٹیفکیشن میں تمام ریٹائر و سابق ملازمین کو یونیورسٹی آنے سے پہلے مجاز اتھارٹی سے اجازت لینے کی ہدایت کی گئی ہے، یونیورسٹی انتظامیہ سے بغیر اجازت سابق و ریٹائر اساتذہ کو جی سی یونیورسٹی میں داخلے کی اجازت نہیں ملے گی۔

متعلقہ عنوان :