Live Updates

آنے والے بجٹ میں عوام کیلئے خوشخبری ہو گی، رانا ثناء اللہ

اتوار 18 مئی 2025 20:30

آنے والے بجٹ میں عوام کیلئے خوشخبری ہو گی، رانا ثناء اللہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء)وزیر اعظم مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہماری معاشی ٹیم نے وزیر اعظم کی سربراہی میں محنت کی ہے، جو بجٹ آنے والا ہے اس میں عام آدمی کیلئے خوش خبری ہو گی۔

(جاری ہے)

میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ اب کوشش ہے کہ عوام کو بجٹ میں خوش خبری دیں، حکومت کی کوششوں سے ملکی معیشت بہتر ہوئی ہے۔مشیروزیراعظم نے کہاکہ آنے والے بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف ملے گا، پاکستان معاشی بحران سے نکل آیا ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہاکہ مشکل کے دور میں ساتھ دینے پر عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، آئندہ بجٹ میں ملک کیلئے بہتر ہو گا، بجٹ سے متعلق سب سے مشاورت کر رہے ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات