گوجرانوالہ،پراپرٹی لین دین کا تنازع،ملزمان نے 2نوجوانوں کوگرم تیل کی کڑاہی میں پھینک دیا

دونوں نوجوانوں کے چہرے اور بازو بری طرح جھلس گئے، متاثرہ افراد کی شکایت پر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا

اتوار 18 مئی 2025 20:30

گوجرانوالہ،پراپرٹی لین دین کا تنازع،ملزمان نے 2نوجوانوں کوگرم تیل ..
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء)گوجرانوالہ میں پراپرٹی لین دین کے تنازع پر ملزمان نے 2نوجوانوں کوگرم تیل کی کڑاہی میں پھینک دیا جس کے نتیجے میں وہ بری طرح جھلس گئے۔رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ پولیس نے کہاکہ ملزمان عثمان اور دیگر کا شہری عبدالرزاق کے ساتھ پراپرٹی لین دین تھا۔

(جاری ہے)

ملزمان رزاق کی تکہ شاپ پر آئے، رزاق نہیں ملا تو ملزمان مشتعل ہوگئے اور اس کے ملازمین کو مارنے لگے۔

پولیس کے مطابق ملزمان عثمان، ذیشان وغیرہ نے زبردستی ملازم ابوبکراور اس کے ساتھ موجود نوجوان کے سر کو گرم تیل میں ڈبودیا۔پولیس نے بتایا کہ دونوں نوجوانوں کے چہرے اور بازوبری طرح جھلس گئے، بعد ازاں متاثرہ افراد کی شکایت پر واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ایس ایچ او سول لائن نے کہا کہ ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے، ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :